اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2008 - 13:39

چین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بیجنگ ، شنگھائی، ہانگ کانگ، تائیوان اور ویتنام تک میں محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی محکمہ عرضیات کے مطابق چین کے جنوب مغرب میں زلزلہ آیا ہے۔ ریکٹرسکیل پر اس زلزلے کی پیمائش سات عشاریہ آٹھ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے بیجنگ ، شنگھائی، ہانگ کانگ، تائیوان اور ویتنام تک میں محسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سیچنجوان  سے بانوے کلو میٹر پر تھا۔ زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی