مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلاروس نے11 امریکی سفارتکاروں کو نا پسندیدہ قرار دے کر بیلاروس سے نکال دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ اہلکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قریبی ریاست لتھونیا چلے گئے ہیں۔اس سے قبل اس سال مارچ میں بیلا روس نے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔