عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی مرتبہ ایک سو انیس اعشاریہ سات چار ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی مرتبہ ایک سو انیس اعشاریہ سات چار ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ۔ تاہم مارکیٹ بند ہونے پر تیل کی قیمت ایک سو انیس اعشاریہ تین سات ڈالر فی بیرل رہی۔نیویارک کی عالمی منڈی میں مستقبل کے سودوں کے لئے خام تیل کی فی بیرل انیس اعشاریہ سات چار ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ کے اختتام پر تیل کی قیمت ایک سو انیس اعشاریہ تین سات ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نائجیریا میں امن وامان کی خراب صورت حال کے سبب سپلائی میں رکاوٹ ، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔