مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے تمام فریقین سے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے باعث نہتے اور معصوم شہری متاثر ہورہے ہیں اور اس کے خاتمے کیلئے تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریاں موثر طریقے سے ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اجراء کی تاریخ: 17 اپریل 2008 - 16:20
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت گہری تشویش ظاہر کی ہے۔