لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے عرب حکرانون پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی پیروی کرنے کے بجائے عرب عوام کا ساتھ دیں اور علاقہ پر امریکہ کو مزید جارحیت کا موقع فراہم نہ کریں۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے عرب حکرانون پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی پیروی کرنے کے بجائے عرب عوام کا ساتھ دیں اور علاقہ پر امریکہ کو مزید جارحیت کرنےکا موقع فراہم نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ عرب اقوام کے لئے یہ بات نہایت سخت و ناگوار ہے کہ عرب حکمراں امریکہ کا اتباع کریں ۔ سید محمد فضل اللہ نے امریکی نائب صدر ڈک چنی کے مشرق وسطی کے دورے کو خطرناک قراردیتے ہوئے عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کے شوم منصوبوں اور اس کے مکر و فریب میں نہ آئیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تمام عرب اور مسلمان ممالک پر واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کا حامی و مددگار ہے اس کے باوجود عرب حکمرانوں کا امریکہ کا ساتھ دینا سخت شرمندگی کا باعث ہے۔ سید محمد فضل اللہ نے کہا کہ عرب حکمرانوں کو امریکہ کے ساتھ اپنی رفتار میں نظر ثانی کرنی چاہیے۔