مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر تہران میں دفاع مقدس کے 5 گمنام شہیدوں کے پیکر پاک کی تشییع کرنے کے بعد انھیں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ نارمک کی مسجدالنبی سے تشییع جنازہ کا آغاز ہوا جو علم و صنعت یونیورسٹی تک جاری رہا جہاں زیارت عاشورہ کی قرائت کرنے کے بعد شہیدوں کو سپرد خاک کردیا گیا اسی طرح آج ملک کے مختلف حصوں میں 20 شہیدوں کی تشییع جنازہ کرنے کے بعد انھیں سپرد خاک کردیا گیاہے