بغداد میں ایران کے سفارتخانہ نے ایرانی صدر کے عراق کے دورے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ سفر دو مارچ کوانجام پذيرہوگا اور اس سفر میں ایرانی صدر عراقی صدر جلال طالبانی اور نوری مالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں ایرانی سفارتخانہ کے سیاسی مشیر سعید محبوبی نے ایرانی صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے عراق کے دورے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ سفر دو مارچ کوانجام پذيرہوگا اور اس سفر میں ایرانی صدر عراقی صدر جلال طالبانی اورعراقی وزير اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ صدر احمدی نژاد ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراق کا دورہ کریں گے اور عراقی صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ کئی دیگر اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے اور اس سفر کے دوران وہ عتبات عالیات کی زیارت کا شرف بھی حاصل کریں گے ۔