ایران سمیت کئی ممالک میں آج صبح مکمل چاندگرہن ہوا جو دنیا کے مختلف علاقوں میں دیکھا گیا۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران سمیت کئی ممالک میں آج صبح مکمل چاندگرہن ہوا جو دنیا کے مختلف علاقوں میں دیکھا گیا ۔ پاکستان میں اس کو جزوی طور پر دیکھا جاسکا۔جزوی چاند گرہن صبح چھ بج کر تینتالیس منٹ پرپاکستان میں دیکھا گیا۔ جزوی چاند گرہن تین گھنٹے چھبیس منٹ جاری رہا۔ مغربی افریقہ ، یورپ ، بحر اوقیانوس اور براعظم امریکہ کے کئی ممالک میں لوگ یہ منظر دیکھیں گے ۔ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی سمت میں آ جاتے ہیں۔ چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین سے گزر کر چاند پر پڑے گی جس کی وجہ سے چاند مکمل طور پر سرخی مائل نظر آئے گا۔ اسلامی احکام کے مطابق اس موقع پر ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ  دورکعت نماز آیات ادا کرے۔