اجراء کی تاریخ: 12 دسمبر 2007 - 23:10

مصر کے نائب وزیر خارجہ اور اس کے ہمراہ وفد نے آج ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی سے ملاقات کی اور مصری وزیر خارجہ احمد ابوغیط کا پیغام انھیں پیش کیا ۔

 

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے نائب وزیر خارجہ اور اس کے ہمراہ وفد نے آج ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی سے ملاقات کی اور مصری وزیر خارجہ احمد ابوغیط کا پیغام انھیں پیش کیا ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بحث و تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس ملاقات میں ایران اور مصر کے نائب وزراء خارجہ کے مذاکرات کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ کو آگا کیا گیا ۔ آج صبح مصر کے نائب وزير خارجہ حسین ضرار نے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی سے دونوں ممالک کے باہمی روابط اور عاملی مسائل پرگفتگو کی۔