ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قطرروانہ ہوگئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قطرروانہ ہوگئے ہیں۔رہبر معظم کے دفتر کے انچارج محمدی گلپائگانی ، نائب صدر داؤدی اور دیگر اعلی حکام نے ايغرپورٹ پر صدر کو الوداع کیا ۔ صدر محمود احمدی نژاد خلیج تعاون کی دعوت پر آج سےدوحہ میں شروع ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گےعرب ممالک کی خلیج تعاو ن کونسل کا سالانہ دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے دوحہ میں شروع ہو رہا ہے۔1980 میں قائم کی گئی اس تعاون کونسل میں چھ ممالک شامل ہیں جس میں قطر ، کویت ، سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں ۔امیر قطر کی دعوت پر ایرانی صدر بھی اس اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہیں ۔