رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے حوزوی امور اور روابط بین الملل کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق کل جمعرات کی غروب کوچاند نظر نہیں آئے گا لیکن اس کے باوجود ملک کے مختلف گوشوں میں 150 ٹیمیں چاند کو دیکھنے پر مامور ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے حوزوی امور اور روابط بین الملل کے ڈائریکٹر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا ہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق کل جمعرات کی غروب کوچاند نظر نہیں آئے گا لیکن اس کے باوجود 150 ٹیمیمں ملک کے مختلف گوشوں میں چاند کو دیکھنے پر مامور ہیں انھوں نے کہا کہ اگر چاند نظرآگیا تو اس کا اعلان ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ کیا جائے گا اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں جمعہ رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا واضح رہے کہ ترکی نے جمعہ اور سعودی عرب نےسنیچر کے دن عید منانے کا اعلان کیا ہے