امریکی سائے میں مسئلہ فلسطین کے لئے امن کانفرنسیں منعقد کرانے کا کوئي فائدہ نہیں کیونکہ امریکہ فلسطین کا نہیں بلکہ اسرائیل کا طرفدار اورحامی ہے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف آج پورے ایران میں عالمي يوم قدس بڑے جوش و خروش اور ولولے كے ساتھ منايا گيا تہران  یونیورسٹی میں عالمي يوم قدس كے موقع مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی لاکھوں روزہ دار نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  فلسطين كي مظلوم عوام كي حمايت اور ان کے ساتھ یکجہتی كے عزم كا اعادہ کیا انھوں نے کہا کہ ماضی کے تجربوں سے یہ بات بالکل واضح ہوچکی ہے امریکی سرپرستی میں مسئلہ فلسطین کے لئے امن کانفرنسیں منعقد کرانے کا کوئي فائدہ نہیں ہے کیونکہ امریکہ فلسطین کا نہیں بلکہ اسرائیل کا طرفدار اورحامی ہے اور اسی وجہ سے یہ کانفرنسیں اسرائیلی حکومت کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ناکام رہ جاتی ہیں رفسنجانی نے کہا کہ امریکہ کی تجویز کردہ امن کانفرنس سے فلسطینی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی فلسطینی عوام کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلہ تک  پہنچ جاتی ہےاسرائیلی حکومت کے حامی مختلف بہانوں سے اس جدوجہد کو ناکام بنانے کی کوشش شروع کردیتے ہیں خطیب جمعہ نے کہا کہ عالم اسلام کی کامیابی کا وقت قریب آچکا ہے اور ایران کےاسلامی انقلاب نے اقوام عالم بالخصوص مسلمان قوموں پر گہرے اثرات مرتب کرکے انہیں حریت  پسند ،انصاف کا خواہاں اور سامراج کا مخالف بنادیا ہےہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں جمہوری اسلامی ایران کو اقوام عالم کی انصاف پسند تحریک کا مرکز و محورسمجھتی ہیں اور ایران کےپرامن  ایٹمی پروگرام کے حصول میں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ،عراق پر لشکر کشی اور افغانستان میں نیٹو کی افواج تعینات کرکے ایران پردباؤ قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں رفسنجانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے عراق میں امن وامان اور اس کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور خود مختاری کا خواہاں رہاہے خطیب جمعہ نے ایران کے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام صادقانہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ہر قسم کے ابہامات کو برادرانہ ماحول میں دور کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کا قریبی تعاون جاری ہے