مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے شرپسند ،اسمگلر اور اشتہاری مجرم عبدالمالک ریگي کی حمایت کی مذمت کی ہے دہشت گرد عبد المالک ریگی ایران کو کئی دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب ہے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا عبد المالک ریگی جیسے اشتہاری اور فراری مجرموں ، دہشتگردوں اور شرپسندوں کی حمایت کرنا دہشت گردی کے حوالے سےامریکہ کی موجودہ حکومت کی منافقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ا مریکہ نے دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشتگردوں میں تقسیم کررکھا ہے اور اس تقسیم بندی کی اساس پر جو امریکہ کی پالیسیوں کی مخالف کرتے ہیں وہ برے ہیں اور جو حمایت کرتے ہیں وہ اچھے جن میں عبد المالک ریگی بھی شامل ہے اور جسے امریکی حکومت اور ذرائع ابلاغ کی حمایت حاصل ہے اور جو آزاد وخودمختار ملکوں کے عوام کے خلاف مجرمانہ اقدامات کرتے ہیں اور اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرتے ہیں انہیں امریکہ اچھا دھشت گرد سمجھتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ کی دوہری اور منافقانہ پالیسی کی بنا پر دہشت گردی کو دنیا میں ختم ہونے کے بجائے فروغ مل رہا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے اسے فروغ دے رہا ہے
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2007 - 19:59
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے شرپسند ،اسمگلر اور اشتہاری مجرم عبدالمالک ریگي کی حمایت کی مذمت کی ہے دہشت گرد عبد المالک ریگی ایران کو کئی دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب ہے