ایران کے صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ بعض طاقتیں ایران اور روس کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

 

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ بعض غیر ملکی طاقتیں ایران اور روس کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیںصدر احمدی نژاد نےتہران میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں تاہم بعض غیر ملکی طاقتیں دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیںمحمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے فریم ورک کے مطابق ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روسی صدر  ایران کے ایٹمی معاملہ کومذاکرات کے ذریعے حل کرانے پر یقین رکھتے ہیں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ایران کے عالمی حقوق کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ دریائے خزر (کیسپئن سی ) کے ساحلی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے