مہرخبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ امریکہ کے اشاروں پر فلسطینی صدر محمود عباس کا فلسطینی حکومت کو برطرف کرنے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور حماس حکومت اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوتاہی نہیں کرےگی انھوں نے کہا کہ محمود عباس نے حکومت برطرف کرنے اور ہنگامی حالات نافذ کرنے کا فیصلہ فلسطینیوں کے مفادات میں نہیں بلکہ امریکہ اور دیگر عالمی قوتوں کے دباؤ میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جانب دارانہ اور یک طرفہ ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا ہے۔حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی آئین میں ہنگامی عبوری حکومت کے قیام کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور عباس کا یہ اقدام بھی عجولانہ اور غیر آئینی ہے