مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ مغربی ممالک ایران کو ایک طاقتور ملک کے عنوان سے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں خطیب جمعہ نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں اسلام کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش میں تھیں لیکن امام خمینی (رہ) نے اپنی حکیمانہ حرکت سے عالم اسلام میں ایک ایسی روح پھونکی جس سے عالم اسلام میں ایک نئي بیداری پیدا ہوگئی ہے خطیب جمعہ نے کہا کہ بعض مسلمان نما امریکہ کی خدمت اور نوکری کررہے ہیں اور انھیں امریکہ کی نوکری سے یاس و حسرت کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا خطیب جمعہ نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کی عظیم خدمات کے پیش نظر ان کی یاد کو زندہ رکھنا بہت ہی اہم اور ضروری ہے