غزہ شہر میں جمعہ کی علی الصبح اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں مزید چھ فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ شہر میں جمعہ کی علی الصبح اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں مزید چھ  فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جمعہ کی علی الصبح اسرائیلی ائرفورس کے تازہ حملوں میں مزید چھ  فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اسلامی تنظیم حماس سے ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ پٹی میں اب تک چھ بار حملہ کیا جا چکا ہے۔تاہم حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔