مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں کتاب کی بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی بھی رہبر معظم کے ہمراہ تھے رہبر معظم نے نمائشگاہ میں مختلف ناشروں کی فعالیت کا قریب سے جائزہ لیا اور ان سے گفتگو کی