مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزدور اور محنت کش طبقے کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقے کا ملک کی اقتصادی پیشرفت میں اہم کردار ہے اور حکومت کومزدور او ر سرمایہ گزار کے درمیان مناسب روابط کو تنظیم کرنا چاہیے اور کام کے سلسلے میں پائی جانے والی تشویش کو مزدور اور محنت کش طبقے سے برطرف کرکے ملک کی اقتصادی پیشرفت میں مزید رونق پیدا کرنی چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران افرادی قوت سے سرشار اور مالا مال ہے اور گذشتہ ستائیس برسوں کے دوران ایرانی قوم نے اپنی استعداد اور صلاحیت کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس قوم کی تحقیر کاوقت گزرچکا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایرانی عوام خود مختار ، باوقار اور سربلند ہے جو اپنی بے پناہ افرادی قوت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کے سہارے ترقی و پیشرفت کے راستے پر پوری سرعت کے ساتھ گامزن ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ ملک کا مزدور طبقہ مؤمن متدین ، زحمت کش اور انقلابی ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ لیبر یونین ملک کے مزدور طبقوں کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی نظام کے دائرے میں عدالت قائم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے انھوں نے فرمایا کہ مغربی نظام میں مزدور پر کوئی رحم و کرم نہیں ہے رہبر معظم نے سرمایہ کاروں ، مزدوروں اور حکومت کو ایک ایسا مثلث قراردیا جو ملک کی اقتصادی پیشرفت کے لئے اہم ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ مزدور اور سرمایہ گزار کے درمیان روابط کو تنظیم کرنا حکومت کے اہم وظائف میں شامل ہے اور حکومت کو دونوں طبقوں پر صحیح نگرانی رکھتے ہوئے ان کے اندر پائی جانے والی تشویش کو برطرف کرنا چاہیے