یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویرسولانا نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام معاملات پر مذاکرات کرنے کے سلسلے میں عملی قدم اٹھائے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویرسولانا نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام معاملات پر مذاکرات کرنے کے لئے آمادہ ہوجائےسولانا نے کہا کہ ایران براہ راست امریکہ کے ساتھ تمام معاملات پر مذاکرات کرنےکے لئے تیار ہے  سولانا نے کہا کہ علاقائی سطح پر ایران ایک اہم ملک ہے اور خطے میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے خاویر سولانا نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام امور پر بات چیت کے لیے یہ ایک اہم وقت ہے سولانا نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام معاملات پر براہ راست بات چیت شروع کردے