یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ کے دن ترکی میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور اعلی مذاکرات کار علی لاریجانی سے ایران کے ایٹمی معاملے پر مذاکرات کریں گے

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ کے دن ترکی میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور اعلی مذاکرات کار علی لاریجانی سے ایران کے ایٹمی معاملے پر مذاکرات کریں گے

خاویر سولانا نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ کی اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں وہ لاریجانی سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا  جو اس پہلے معطل کردیئے گئے تھے سولانا اور لاریجانی کی ملاقات کو ابھی دو دن باقی ہیں جبکہ یورپی یونین کے وزارء خارجہ بھی اپنے اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال کریں گے