مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےصدرجنرل پرویز مشرف نے العربیہ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے اسرائیل کا دورہ کرنے سے مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد ملے تو وہ اسرائیل کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں اسرائیل کے تمام اخباروں میں صدر مشرف کے اس انٹرویو کو شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہے صدر مشرف مسئلہ فلسطین حل کرانے کے لیے ذاتی دلچسپی کا اظہار کر رہے اور اس سلسلے میں اسلامی دنیا کے ممالک پر مشتمل ایک اعلیٰ ترین فورم بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں صدر مشرف نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی اگر وہ اس تاریخی مسئلے کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرسکیں صدر مشرف نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اسرائیل اور فلسطین کا جھگڑا حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل سے مشرقِ وسطی بلکہ تمام خطے میں استحکام اور امن قائم کرنے میں مدد ملے گی