ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے پاکستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جتنی عزت علامہ اقبال کو حاصل ہے اتنی عزت باہر کے کسی شاعر کو نہیں ملی ، اقبال نے مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی ثقافت کا پرچم بلند کیا

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے پاکستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جتنی عزت علامہ اقبال کو حاصل ہے شاید ہی باہر کے کسی شاعر کو ملی ہو۔ انہوں نے مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی ثقافت کا پرچم بلند کیا حداد عادل نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایران کے غیور اور بہادر عوام  ایٹم بم کے بغیر بھی اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں  انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ اسے عراق اور دیگر ملکوں میں حملوں کا تلخ تجربہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ایٹمی شعبے میں کسی ملک سے مدد نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرحد پر باڑ دشمنوں سے بچاؤ کے لئے لگا رہا ہے دوستوں کے لئے نانھوں نے کہا کہ ایران میں جتنی عزت علامہ اقبال کو حاصل ہے شاید ہی باہر کے کسی شاعر کو ملی ہو۔ انہوں نے مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی ثقافت کا پرچم بلند کیا اور ہمیشہ اسلام اور امت اسلامیہ کی فکر میں رہے اورانکے باہمی اتحاد پر زوردیتے رہے  انھوں نے ایران اور پاکستان کے باہمی رشتوں اسلامی بنیادوں پر مضبوط و مستحکم قراردیا اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر پاکستان کی حمایت کی تعریف کی