مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر انھوں نے ایران کے خلاف محاذ آرائی کی تو اس سے خود امریکہ کے لئے ، خطے کے ممالک اور ہمارے لئے بہت سی مشکلات پیدا ہوجائیں گی اور پھر امریکائی ہمیشہ کی طرح بیٹھ کر اپنی غلطیوں اوراشتباہات کو شمار کرنا شروع کردیں گے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کوخوب جان لینا چاہیے کہ اگر انھوں نے ایران کے خلاف محاذ آرائی کی تو اس سے خود امریکہ کے لئے ، خطے کے ممالک اور ہمارے لئے بہت سی مشکلات پیدا ہوجائیں گی اور پھر امریکائی ہمیشہ کی طرح بیٹھ کر اپنی غلطیوں اوراشتباہات کو شمار کرنا شروع کردیں گے انھوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ دنیا کی سامراجی طاقتیں ہمارے لئے نت نئے منصوبے تیار کررہی ہیں تو ہمیں بھی اپنی باہمی صفوں میں اتحاد اور انسجام پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بیان بڑی اہمیت کا حامل ہے رہبر معظم نے اس سال کو قومی اتحاد اور اسلامی انسجام کے نام سے موسوم کیا ہے ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ امت اسلامی کی صفوں میں اختلافات ایجاد کرنے کے سلسلے میں دشمنان اسلام نے اپنی کوشش مزید تیز تر کردی ہیں اور امت اسلامیہ کے مفکرین اور علماء کا فرض ہے کہ وہ دشمنان اسلام کے ناپاک عزآئم سے امت اسلامی کو آگاہ کرتے رہیں ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کے سلسلے میں تشریح کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں ہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور یہ پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کی نگرانی میں جاری ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ کی سرکردگی میں ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے سلسلے میں ظلم وزور پر مبنی کارروائیاں ایران کے خلاف جاری ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں پر زورو دباؤ کے ذریعہ ایران کے خلاف قراردادیں منظور کراکے اس کی علمی راہوں کو مسدود اور بند کردےگا لیکن اس سلسلے میں وہ سخت اشتباہ میں ہے انھوں نے کہا کہ امریکیوں نے عراق میں بڑے وسیع پیمانے پر غلطیاں کی ہیں جنھیں آج بیٹھ کر یاد کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ تیل کے ذخائر کے لئے اپنے فوجیوں کو آک کے شعلوں میں دھکیل رہا ہے اور ہرروز عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کی لاشیں ہدیہ کے طور پر امریکہ روانہ کی جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ جان بوجھ کرعلاقے میں امن کے نام پر عدم استحکام اوربحران پیدا کرنا چاہتا ہے اور علاقائی ممالک کو امریکی مکر وفریب سے آگاہ رہنا چاہیے انھوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کو لبنان کے خلاف حملے کے لئے امریکہ نے اکسایا تھا اور اس جنگ کو طول دینے کے سلسلے میں بھی امریکیوں نے واضح طور پراعتراف کیا ہے ہاشمی رفسنجانی  نے کہا کہ ایرانی عوام پر امن اور مسالمت آمیز طور پر زندگی بسر کرنے کے عادی ہیں لیکن اگر انکے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے اورہر قسم کی جارحیت کا ٹھوس اور دنداں شکن جواب دیں گے