صدر محمود احمدی نژاد نے عراق کے نائب صدر سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ایران عراق میں امن اور ثبات قائم کرنے کے لئے عراقی حکومت اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ متحد ، آزاد اور ترقی یافتہ عراق پورےخطے اور ایران کے لئے مفید ہے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد نے عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی سے ملاقات میں میں کہا ہے کہ ہم عراق کی موجودہ صورتحال سے سخت ناراحت ہیں اور اسلام دشمن عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ عراقی عوام متحد رہیں صدر نے کہا کہ دشمن شیعہ سنی فتنہ برپا کرکے عراقی عوام کو کمزوربنانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ ہم سب کو معلوم ہے کہ عراقی تاریخ  میں کبھی بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہوا ہے یہ سب سازشیں اسلام دشمن عناصر کی ہیں جن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے شیعہ سنی اتحاد وقت کی ایک اہم ضرورت ہے صدر احمدی نژاد نے تاکید کی کہ  ایران عراق میں امن اور ثبات قائم کرنے کے لئے عراقی حکومت اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ متحد ، آزاد اور ترقی یافتہ عراق پورےخطے اور ایران کے لئے مفید ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے عراقی بھائی امن و سکون سے زندگی بسر کریں بیرونی طاقتیں ہیں جنھوں نے فلسطین ،افغانستان اور عراق میں امت اسلامیہ سے اس کا آرام و سکون چھین لیا ہے صدر نے کہا کہ ایران اور عراق کے گہرےتاریخی ، ثقافتی روابط ہیں اس ملاقات میں عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی نے بھی بیرونی طاقتوں کی عراق میں موجودگی کو عراقی بحران کا اصلی سبب قراردیا اور کہا کہ یہ طاقتیں عراق میں امن کی خواہاں نہیں ہیں عراق کے نائب صدر نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے ایرانی صدر کے دلیرانہ مؤقف کی تعریف کی