روس کے وزیر دفاع نے نیٹو وزراء دفاع کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ یورپی ممالک میں امریکی میزائل سسٹم نصب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی ایوانف نے نیٹو وزراء دفاع کے اجلاس میں واشنگٹن کی  پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یورپ کی سرزمین پر میزائل سسٹم نصب کرنے کا مجاز نہیں ہے ایوانف نے کہا کہ کسی بھی ذرائع سے یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ شمالی کوریا نیٹم کے کسی رکن ملک پر میزائل حملہ کرےگا ایوانف نے کہا کہ امریکہ ایران اور شمالی کوریا کو بہانہ بنا کر یورپ میں میزائل سسٹم نصب کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ایوانف نے کہا کہ اگر ایران امریکہ یا یورپ کو شانہ بنائے گا تو اسے اپنے میزائل سسسٹم میں بڑی تبدیلی ایجاد کرنی پڑے گی اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ امریکہ چک جمہوری میں اپنا دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے