ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے موضوع کو تمام قوموں کے لئے بہت بڑا امتحان قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں قوموں کا موقف واضح ہوجائے گا اور سامراجی طاقتیں ہماری قوم کے سامنے پائدار عزم کے سامنےٹک نہیں سکیں گے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے صوبہ خوزستان سے رپورٹ دی ہے کہ صدر احمدی نژاد اپنے صوبائی سفر کے چوبیسویں مرحلے میں تین دن سے صوبہ خوزستان کے دورے پر ہیں انھوں نے آج ہندیجان کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے کو علم وصنعت اور قدرت اور طاقت کے بام عروج تک پہنچنا چاہیے تاکہ دشمن اس کے علمی اور صنعتی اقتدار کو دیکھ کر اس پر کسی قسم کی چڑھائی اور حملہ کرنے کی فکر وہمت نہ کرسکے اور اس کے مد مقابل میدان میں اترنے سے خوف و ہراس میں مبتلا ہوجائےانھوں نے کہا کہ اگر ہمارے معاشرے میں مذکورہ صفات جلوہ گر ہوجائیں تو ہمارا مستقبل درخشاں اور تابناک ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ ہماری قوم ہرروز ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے اور ہمارا مستقبل روشن اور درخشاں ہے ہماری علمی پیشرفت اور ترقی ہمارے دشمنوں کے لئے سخت ناگوار اور ناقابل تحمل ہے صدر احمدی نژاد نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی حکومت کو وجود میں آئے ہوئے ساٹھ سال سے زائد ہوگئے ہیں اور اس ساٹھ سال کے عرصے میں اس نے فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کا ظلم و ستم روا رکھا ہوا ہے اور جن ممالک نے اسرائیل کو وجودبخشا ہے وہ بین الاقوامی اداروں کے پیچھے چھپ کر اس کے جرائم کی حمایت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ طاقتیں قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں لیکن فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی جرائم کی حمایت کرتی ہیں صدر نے کہا کہ ایٹمی موضوع تمام قوموں کے لئے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور انھیں اس سلسلے میں اپنا موقف واضح کرنا چاہیے