جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سونگ من سون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی بحران کے حل کے لیے چھ ملکی مذاکرات کے سوا کوئی متبادل طریقہ کار موجود نہیں ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سونگ من سون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی بحران کے حل کے لیے چھ ملکی مذاکرات کے سوا کوئی متبادل طریقہ کار موجود نہیں ہے دارالحکومت سیول میں وزیر خارجہ سونگ من سون نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ متعلقہ فریقین تنازع کے حل سے متعلق کثیر فریقی مذاکرات کے فریم ورک سے دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے حالیہ دور میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تاہم جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہےوزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چھ ملکی مذاکرات کے علاوہ ایٹمی تنازع کے حل کا کوئی متبادل ذریعہ نہیں