مہرخبررساں ایجنسی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ایرانی عوام کی طرف سے 24 آذرمطابق 15دسمبرکے دن خبرگان کونسل اور بلدیہ کونسلوں کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا ہے اور یہ کہ ایرانی عوام نے اس دن اپنے اقتداراور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ میں خداوند متعال کا شکر گذار ہوں جس نےاس بڑے امتحان میں ایرانی عوام کو کامیاب اور سرافراز کیا ہے اور وہ ملک جو اسلام کے با عظمت پرچم سے مزین ہے اس کو دوبارہ عزب و عظمت عطا کی رہبر معظم نے فرمایا کہ عوام نے انتخابات میں شرکت کرکے اپنی دینی بیداری اور انقلاب کے ساتھ اپنی وفاداری کا مکمل ثبوت فراہم کیا ہے اور دشمنان اسلام کے گمراہ کن پروپیگنڈوں کو ایک بار پھر خاک میں ملادیا رہبر معظم نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ میں ان تمام اداروں شخصیات اور افراد کا شکرگذار ہوں جنھوں نے اس عظيم کام کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے ایکدوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور قوم کے منتخبین کو بھی چاہیے کہ وہ اب قوم کے اعتماد کا صداقت ، دیانت اور امانت کے ساتھ جواب دیکر ان کے لئے سرافرازی اور سربللندی کے اسباب فراہم کریں کیونکہ ایرانی عوام کی کامیابی حضرت ولی عصر (عج) کی خوشی اور مسرت کا باعث ہے اورمیں اس سلسلے میں حضرت (عج) کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے سلام عرض کرتا ہوں
اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2006 - 00:28
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 24 آذرمطابق 15دسمبرکے دن ایرانی عوام کی طرف سےانتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت پر انکاشکریہ ادا کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ایرانی عوام نے اس دن اپنے اقتداراور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا ہے