رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل اور بلدیہ کونسلوں کے انتخابات میں شرکت کے موقع پر فرمایا کہ انتخابات میں شرکت قومی اور مذہبی فریضہ ہے اور انتخابات میں شرکت در حقیقت معاشرے کی سرنوشت اور تقدیر میں شرکت ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خبرگان کونسل کے چوتھےاور بلدیہ کونسلوں کے تیسرے دور کے انتخابات میں شرکت کے موقع پر فرمایا کہ انتخابات میں شرکت قومی اور مذہبی فریضہ ہے اور انتخابات میں شرکت در حقیقت معاشرے کی سرنوشت میں شرکت ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایرانی عوام اپنی شرعی اور قومی ذمہ داریوں سے خوب آشنا ہیں اور اسی لئے وہ اس ذمہ داری کو بہتر طور پر انجام دیتے ہیں اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر اور کثیر تعداد میں شرکت کرکے ایران اور اسلام کے دشمنوں کو مایوس کردیتے ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ انتخابات عوام کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی خدمت کے بہترین اور لائق ترین افراد کو منتخب کریں انھوں نے فرمایا کہ اس نیک کام میں جلدی اورسرعت عمل اول وقت میں نماز ادا کرنے کے ثواب اور فضیلت کے مانند ہے