ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے امریکی عوام کے نام خط میں لکھا ہے کہ امریکی عوام دنیا میں حق و عدالت برپا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت امریکہ کے اندرونی معاملات اوربیرونی مسائل کے ساتھ حق و انصاف پر مبنی رفتار اختیار کرے تو وہ ماضی کی اپنی خرابیوں اور خطاؤں کا ایک حد تک جبران کرلے گی

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے پانچ صفحات پر مشتمل خط امریکی عوام کے نام ارسال کیا ہے جس میں امریکی عوام کو امریکی حکومت کی ماضی کی غلطیوں اور خرابیوں سے آگاہ کیا گيا ہے صدراحمدی نژاد نے خط میں لکھا ہے کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی حکومت کی مداخلت ، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی ظلم وستم کی حمایت عراق اور افغانستان میں دہشت گردی کے بہانےبے گناہ عوام کا قتل عام اور خود امریکی عوام سے عالمی حقائق اور واقعیات کو پوشیدہ رکھنا ایسے اقدامات ہیں جن کی بدولت آج امریکی حکومت عالمی اقوام کی نظر میں سب سے زیادہ منفور ہوچکی ہے صدر احمدی نژاد نے خط میں لکھا ہے کہ اگرہم سب انسانی حرمت ، آزادی اور شرف و کرامت کے مقابل ذمہ دار نہ ہوتے تو میں آپ کوخط لکھنے کی ضرورت محسوس نہ کرتا صدر نے کہا ہے کہ اگر چہ ایرانی اور امریکی عوام تقدیر الہی سے ایک دوسرے سے دور ہیں لیکن انسانی کرامت و شرافت اور اقدار نے دونوں ملتوں کو ایکدوسرے سے قریب تر کردیا ہے کیونکہ دونوں ملتیں خدا پرست ، حقیقت خواہ اور انصاف پسند ہیں اور دونوں انسانی عزت و شرافت اور کمال کی حامی ہیں ہم سب محبت ہمدردی عوامی خدمت ، مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے برابر استقامت سے لذت اٹھاتے ہیں اور اچھائیوں میں ہم سب ایکدوسرے کی خدمت میں ہیں جبکہ ناانصافی اور ظلم وستم اور انسانی حقوق کی پامالی پر ہم سب ناراحت ہوتے ہیں ہم سب مکر وفریب گمراہی اور ضلالت سے بیزار ہیں اور نور و ہدایت اور اخلاص کے طلبگار ہیں ایرانی اور امریکی عوام کی انسانی فطرت میں باہمی شراکت میرے اس دعوے پر بہترین گواہ ہے

ایرانی قوم نے ہمیشہ دنیا کی دوسری اقوام کی طرف دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھایا ہے ہزاروں ایرانی  امن و صلح و صفا کے ساتھ امریکہ میں زندگی بسر کررہے ہیں اور امریکی معاشرے میں انکی بہترین خدمات سے آپ خوب آشنا ہیں امریکی حکومت کی سختیوں کے باوجود ایرانی عوام کا امریکی عوام کے ساتھ رابطہ بہت ہی قریبی رہا ہے ہم اور آپ فلسطینی عوام کے رنج و غم سے ناراحت ہیں اسرائیلی حکومت کی بربریت نے فلسطین کے اصلی باشندوں کی زندگی کوانکے اپنے ہی وطن میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے اسرائيلی حکومت آشکارا فلسطینی عوام کو اپنے ظلم وستم کا نشانہ بنا رہی ہے فلسطینی مائیں ایرانی اور امریکی ماؤں کی طرح اپنے فرزندوں کو دوست رکھتی ہیں اوراپنے فرزندوں کے زخمی ہونے ، قید اورقتل کئے جانے پر ناراحت ہوتی ہیں اور دنیا میں کون سی ماں ہے جو اپنے فرزند کے غم میں ناراحت نہیں ہوتی ہے ؟ اسرائيلی حکومت نے 60 سال سے فلسطینی عوام کا آرام و سکون ان سے سلب کررکھا ہے اورہزاروں فلسطینیوں کو اپنے ہی گھروں سے باہر نکال دیا ہے اور اسرائيل نے ان کے گھروں پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے بہت سے آوارہ اور بے گھر فلسطینی اپنے وطن واپس آنے کی تمنا اپنے ساتھ لیکر دنیا سے چلے گئے ہیں اور کچھ بوڑھے ہو چکے ہیں صدر احمدی نژاد نے عراق میں امریکی حکومت کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی عوا م سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں غلط فوجی اقدام سے دہشت گردی میں بے حد اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت امریکی عوام کی آرا کو بھی نظر انداز کردیتی ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ عراقی جنگ امریکی حکومت کی بہت بڑي اور تاریخی غلطی تھی جس میں عراق کے بے گناہ عوام کی بہت سی جانیں ضائع ہوئيں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سے امریکی فوجی بھی اپنی جانیں کھو چکے ہیں صدراحمدی نژاد نے امریکی حکومت کی دنیا میں جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے اور امریکی عوام پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی مہار اپنے ہاتھ میں سنبھال لیں اور ماضی کی طرح اس کو غلطیوں کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں