اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2006 - 21:52

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ترجمان " ملیسا فلمینگ " نے کہا ہے کہ ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں رپورٹ خفیہ ہے

مہرخبررساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ترجمان " ملیسا فلمینگ " نے روسی اخبار ورمیانووسٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں رپورٹ فعلا خفیہ ہے جو ایٹمی ایجنسی میں 35 ممالک کےبورڈ ممبران  کو پیش کی گئی ہے اس رپورٹ پر ایٹمی ایجنسی کے بورڈ میں 23 نومبر کو بحث ہوگی فلمینگ نے کہا کہ البردعی کی رپورٹیں معائنہ کاروں کی فراہم کی گئی اطلاعات پر مشتمل ہوتی ہیں  ایٹمی ایجنسی کی ترجمان نے رپورٹ کے خفیہ ہونے کا اعلان توکیا ہے لیکن رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے محمد البرادعی کی رپورٹ کے بعض حصوں کو پہلے ہی اپنے ٹیلکسز پر پیش کردیا ہے