مہر خبرساں ايجنسي نے ريانووسٹي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسي فوج كے سربراہ نے كہا ہے كہ شمالي كوريا ايٹمي ہتھياروں كو ميزائلوں پر نصب كرنے كي صلاحيت نہيں ركھتا تا ہم پيانگ يانگ كي جانب سے دوسرے ايٹمي تجربے كو خارج از امكان قرار نہيں ديا جاسكتا ادھر روس نے مشرقي اور وسطي يورپ ميں امريكي ميزائل ڈيفنس سسٹم كي تنصيب كے منصوبے كو ماسكو كے ليے سيكيورٹي خطرہ قرارديا ہے ماسكو ميں صحافيوں سے بات كرتے ہوئے جنرل يوري بالويسكل نے كہا كہ پيانگ يانگ ايسي ٹيكنالوجي حاصل نہيں كرسكا جس كے ذريعے ايٹمي وارہيڈ كو ميزائلوں ميں نصب كيا جاسكے ان كا كہنا تھا كہ ايٹمي ہتھياروں كي پيداوار اور تجربے كے باوجود شمالي كوريا ايٹمي وارہيڈ لے جانے والے ميزائلوں كي تياري سے بہت دور ہے جنرل يوري بالويسكل نے كہا كہ انہيں پيانگ يانگ كے ايٹمي تجربے كے مقاصد كا پتہ نہيں ليكن شمالي كوريا كي جانب سے دوسرے ايٹمي تجربے كو خارج از امكان نہيں كہا جاسكتا ادھر روسي وزارت دفاع كے ايك عہديدار نے مشرقي اور وسطي يورپ ميں امريكي ميزائل ڈيفنس سسٹم كي مجوزہ تنصيب كو روس كے ليے سيكيورٹي خطرہ قرار ديا ہے روسي وزارت دفاع كے محكمہ بين الاقوامي فوجي تعاون كے سربراہ نے امريك اور اس كے اتحاديوں پر زور ديا ہے كہ وہ ايسي كسي بھي يك طرفہ كارروائي سے بازر ہيں ورنہ روس جوابي كارروائي كرنے پر مجبور ہوجائے گا
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2006 - 23:41
روسي فوج كے سربراہ جنرل يوري بالويسكل نے كہا ہے كہ شمالي كوريا ايٹمي ہتھياروں كو ميزائلوں پر نصب كرنے كي صلاحيت نہيں ركھتا تا ہم پيانگ يانگ كي جانب سے دوسرے ايٹمي تجربے كو خارج از امكان قرار نہيں ديا جاسكتا