مہر خبررساں ايجنسي نے اسرائيلي اخبار يديعوت اہرونوت كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلي وزير اعظم ايہود اولمرٹ نے چند ہفتے قبل اردن كے دارالحكومت عمان ميں اعلي سعودي اہلكاروں سے ملاقات كي تھي اسرائيلي اخبار نے لكھا ہے كہ يہ ملاقات اردن كے شاہ عبداللہ دوم كے محل ميں ہوئي جو كئي گھنٹے جاري رہي ملاقات ميں گفتگو كا اہم موضوع ايران كا ايٹمي پروگرام اور خطے ميں بڑھتي ہوئي دہشت گردي تھا طرفين نے ايراني ايٹمي پروگرام پر انٹيلي جنس معلومات كے تبادلے پر اتفاق بھي كيا يديعوت احرونوت نے لكھا ہے كہ وزير اعظم ايہود اولمرٹ اپنے چيف آف اسٹاف اور اعلي فوجي اتاشي كے ہمراہ ميٹنگ ميں شركت كرنے كيلئے ايك ہيلي كاپٹر ميں عمان گئے تھے اس ملاقات كا اہتمام اردني شاہ اور اسرائيل كي خفيہ تنظيم موساد كے سربراہ مير داگان نے كيا تھا ادھراسرائيلي وزير اعظم نے اس كي ترديد كي ہے كہ وہ سعودي حكمران سے ملے ہيں اسكے علاوہ سعودي عرب نے كہا ہے كہ اسرائيل اور سعودي رابطے كي خبريں من گھڑت اور بناوٹي ہيں
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2006 - 23:35
اسرائيلي اخبار يديعوت احرنوت نے دعوي كيا ہے كہ اسرائيلي وزير اعظم ايہود اولمرٹ نے چند ہفتے قبل اردن كے دارالحكومت عمان ميں اعلي سعودي اہلكاروں سے ملاقات كي تھي