ايران نے آج ضربت ذوالفقار نامي فضائي فوجي مشقوں كے پانچويں مرحلے ميں لڑاكا طيارے صاعقہ كو اپني فضائيہ كے حوالے كرديا ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران نے آج ضربت ذوالفقار نامي فضائي فوجي مشقوں كے پانچويں مرحلے ميں لڑاكا طيارے صاعقہ كو اپني فضائيہ كے حوالے كرديا ہے ايران نے ضربت ذوالفقار نامي فضائي فوجي مشقوں كے پانچويں مرحلے ميں ملك كے اندر ايراني دفاعي ماہرين كے ہاتھوں تيار كئے گئے لڑاكا طيارے صاعقہ كو اپني فضائي فوج ميں شامل كرليا ہے اطلاعات كے مطابق اس طيارے كو مختلف تجربات كے بعد ايراني فضائيہ كے حوالے كيا گيا ہے بعض اطلاعات كے مطابق صاعقہ طيارہ امريكہ كے ايف 18 لڑاكا طيارے كي خصوصيات كا حامل ہے