مہرخبررساں ايجنسي نے الجزيرہ ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنوبي لبنان كے گاؤں قانا پر اسرائيلي ہوائي حملے ميں 37 بچوں سميت كم سےكم 54 افراد شہيد ہوگئے ہيں يہ حملہ اسرائيلي سرحد سے پچيس كلوميٹر دور قانا نامي گاؤں ميں ايك تين منزلہ عمارت پر مقامي وقت كے مطابق رات ايك بجے كيا گيا تباہ ہونے والي عمارت كي نچلي منزل ميں بے گھر ہونے والے كچھ خاندانوں نے پناہ لے ركھي تھي مقامي رضاكار ملبے سے لاشيں نكالنے كي كوشش كر رہے ہيں ليكن انہيں آلات كي كمي كي وجہ سے مشكل پيش آ رہي ہے خبرساں ايجنسي رائٹرز كے مطابق انيس روزہ لڑائي ميں لبنان ميں شہيد ہونے والوں كي كل تعداد ساڑھے سات سو ہو گئي ہے جن ميں ايك تہائي تعداد بچوں كي ہے قانا ميں حملے كي خبر عام ہونے كے بعد بيروت ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے احتجاجي مظاہرہ كيا اور عمارت ميں گھس گئے قانا ميں اس سے پہلے انيس سو چھيانوے ميں بھي اسرائيل نے حملہ كيا تھا جس ميں اقوام متحدہ كے احاطے ميں پناہ لينے والے ايك سو افراد شہيد ہو گئے تھے اقوام متحدہ اور سكيورٹي كونسل كے سكوت سے اسرائيل فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ بچوں اور عورتوں كو اپني بربريت كا نشانہ بنا رہا ہے زميني جنگ ميں اسرائيل فوج نے حزب اللہ كے ہاتھوں ذلت آميز شكست اٹھانے كے بعد بچوں اور بے گناہ افراد كا قتل عام شروع كيا ہے مبصرين كا خيال ہے كہ لبناني بچوں كو ہلاك كرنے ميں جو بم استعمال كئے گئے ہيں وہ حال ہي ميں امريكہ نے اسرائيل كو ديئے ہيں اور امريكہ اسرائيل اور لبنان كي جنگ ميں ايك حريف ہے جو اسرائيل كي كھلي حمايت كررہا ہے اور اسرائيل كے وحشيانہ جرائم ميں امريكہ برابر كا شريك ہے لبناني صدر نے كہا ہے كہ امريكہ ثالثي كا كردار ادا نہيں كرسكتا ہے كيونكہ وہ اسرائيل كي عملا حمايت كررہا ہے
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2006 - 21:27
جنوبي لبنان كے گاؤں قانا پر اسرائيلي ہوائي حملے ميں 37 بچوں سميت كم سےكم 54 افراد شہيد ہوگئے ہيں