روس نے اعلان كيا ہے كہ ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمد البرادعي كي سكيورٹي كونسل ميں پيش كي جانے والي رپورٹ كو غور سے پڑھنے كے بعد اپنے موقف كا اعلان كريں گا

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے نا‍ئب وزير خارجہ سرگئي كيسلياك نے ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمد البرادعي كي سكيورٹي كونسل ميں پيش كي جانے والي رپورٹ پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ روس اس رپورٹ كو غور سے پڑھنے كے بعد اپنے موقف كا اعلان كرے گا اينٹر فيكس نے بھي روس كے نائب وزير خارجہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس نے كہا ہے كہ وہ سكيورٹي كونسل ميں ايران كےبارے ميں پيش كي جانے والي رپورٹ كو آرام و سكون اور غور سے مطالعہ كرنے كے بعد اپنے موقف كا اعلان كرے گا  بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي نے ايران كے بارے ميں سكيورٹي كونسل كو رپورٹ پيش كردي ہے جس ميں كہا ہے كہ ايران نے يورينيم افزودہ كرليا ہے اور مكمل تعاون نہيں كيا ہے جس سے معلوم ہوسكے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام  فوجي نوعيت كا ہے يا نہيں