ايران كي مسلح افواج كي مشتركہ كمان كے سربراہ نے ايران ميں غير ملكي فوجي نمائندوں سے ملاقات ميں تاكيد كي ہے كہ ہم جنگ طلب نہيں ہيں ليكن حملہ آوروں كو ايسا سبق سكھائيں گے جووہ كبھي فراموش نہيں كريں گے انھوں نے كہا كہ ہماري طاقت ہمارے فوجي وسائل اور ہتھيار نہيں ہيں بلكہ ہمارا خدا اور ہمارا ايمان ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران كي مسلح افواج كي مشتركہ كمان كے سربراہ ميجر جنرل سيد عبدالرحيم موسوي نے ايران ميں 43 ممالك كے غير ملكي فوجي نمائندوں سے ملاقات ميں تاكيد كي كہ ہم جنگ طلب نہيں ہيں ليكن حملہ آوروں كو ايسا سبق سكھائيں گے جو كبھي فراموش نہيں كريں گے انھوں نے كہا كہ ہماري طاقت ہمارے فوجي وسائل اور ہتھيار نہيں ہيں بلكہ ہمارا ايمان ہے انھوں نے كہا كہ ايران كي مسلح افواج ملك كي سرحدوں كا دفاع كرنے كي بھر پور صلاحيت ركھتي ہے اور ايران كي مقدس سرزمين پر ہر حملہ آور كے ہاتھ كاٹ ديئے جائيں گے انھوں نے كہا كہ ہماري قوم اور ہماري فوج اس سے قبل بہت بڑا امتحان دے چكي ہے اور خداوند متعال كے فضل و كرم سے اس ميں كامياب اور سرافراز و سربلند رہي ہے اور اس كے بعد بھي خدا وند متعال كي مدد ايران كي مسلح افواج كے شامل حال رہے گي انھوں نے كہا كہ مسلح افواج نے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كي حكيمانہ فرمائشات كي روشني ميں خاطر خواہ ترقي اور پيشرفت حاصل كي ہے جو دشمن كي ہر سازش كو ناكام بنانے كے لئے كافي ہے انھوں نے كہا كہ نہ ہم كسي كو ڈراتے ہيں اور نہ ہم كسي سے ڈرتے ہيں انھوں نے كہا كہ ايراني دانشمند اس وقت علم و ٹيكنالوجي كي شاہراہ پر گامزن ہيں جو امريكہ كے لئے ناقابل برداشت ہے ميجر جنرل موسوي نے كہا كہ علم امريكي جاگير نہيں ہے اور علمي ميدان ميں ہر ملك كو پيشرفت كرنے كا حق حاصل ہے