ملائشيا ميں مشتركہ پريس كانفرنس ميں صدر ڈاكٹر محمود احمدي نژاد نے كہا ہے كہ ايران اپنے ايٹمي حقوق كو آرام و سكون اور استحكام كے ساتھ جاري ركھے گا البتہ مذاكرات كے لئے بھي سب كے ساتھ آمادہ ہيں ليكن اگر كوئي ہم سے آمرانہ انداز ميں گفتگو كرے گا تو وہ اپنے آپ كو بلاوجہ زحمت ميں ڈال رہا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار نے ملائشيا سے خبردي ہے كہ ايراني صدر احمدي نژاد نے ملائشيا كے وزير اعظم احمدبداوي كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں دونوں ممالك كے باہمي روابط كي طرف اشارہ كرتے ہوئےكہا كہ دونوں ممالك كے حكام كے پاس باہمي تعاون كو توسيع دينے كے لئے وسيع امكانات موجود ہيں صدر نےايٹمي معاملے كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كرنے اور اقتصادي پابنديوں كے حوالے سے پوچھے گئے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ايٹمي معالے پر ايران كا موقف واضح اور صاف و شفاف ہے اور ہماري ايٹمي سرگرمياں اين پي ٹي معاہدے كي روشني ميں جاري ہيں اور ہمارا ايٹمي ايجنسي كے ساتھ تعاون بھي جاري ہے اور ہمارا خيال ہے كہ  اين پي ٹي كے ركن تمام ممالك ايٹمي ايندھن بنانے اور ايٹمي ٹيكنالوجي كے حصول كا مكمل حق حاصل ہے اور ہم نے بارہا اعلان كيا ہے كہ علمي انحصار كو ہم ہرگز قبول نہيں كريں گے صدر نے كہا كہ ہم اپنے ايٹمي پروگرام كو ايٹمي ايجنسي كے قوانين كي روشني ميں جاري ركھيں گے اور جو لوگ بين الاقوامي قوانين كے برخلاف ہم پر دباؤ ڈال رہے ہيں وہ مشكل ہيں نہ كہ ہم ، ہم نے ايٹمي ايجنسي كے ساتھ سب سے زيادہ تعاون كيا ہے اور كررہے ہيں اور يہ بات تاريخ ميں ايك لطيفے كے عنوان سے ياد رہے گي كہ وہ ممالك جنھوں نے ايٹمي توانائي سے بدترين استفادہ كيا ہے وہ ايران كو پر امن ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كرنے سے روك رہے ہيں

ملائشيا كے صدر احمدبداوي نے بھي اس كانفرنس ميں دونوں ممالك كے باہمي روابط ميں خاطر خواہ توسيع كو اہم قرارديا اور كہا كہ ہم نے صنعتي ، اقتصادي ،تجارتي اور سياسي ميدان ميں تعاون كو توسيع دينے كا عزم كرركھا ہے صدر احمدي نژاد نے ملائشيا كي مہمان نوازي كا شكريہ ادا كيا