مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني نے تہران ميں مصري منافع كے نگراں سے ايك ملاقات ميں كہا كہ مستقبل كو ديكھتے ہوئے ايران اور مصر كے روابط ميں تحول پيدا ہوسكتا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني نے تہران ميں مصري منافع كے نگراں سے ايك ملاقات ميں كہا كہ مستقبل كو ديكھتے ہوئے ايران اور مصر كے روابط ميں تحول پيدا ہوسكتا ہے ہاشمي رفسنجاني نے دونوں ممالك كے درميان اتحاد اور يكجہتي پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ ايران اور مصر خطے كے دواہم ملك ہيں جو باہمي تعاون كے ذريعہ اسلام اور مسلمانوں كے مفادات كے سلسلے ميں اہم نقش ايفا كرسكتے ہيں ہاشمي رفسنجاني نے كہا كہ عراق ، لبنان ، شام اور فلسطين كے موجودہ مسائل كو حل كرنے كے لئے اسلامي ممالك كے درميان باہمي تعاون كي سخت ضرورت ہے انھوں نے كہا كہ اسلامي ممالك باہمي اتحاد و اتفاق اور مشتركہ موقف كے ذريعہ بيروني خطرات كو ناكام بنا سكتے ہيں مصر كے منافع كے نگراں  عمر احمد المجيد الزيات نے بھي دونوں ممالك كے روابط ميں توسيع كي ضرورت پر تاكيد كي اور كہا كے ايران اور مصر كے درميان بہت سے بين الاقوامي امور ميں يكسانيت پائي جاتي ہے انھوں نے كہا كہ ايران اور مصر دونوں فلسطين كے مظلوم عوام كے حقوق كو بحال كرنے ميں مشتركہ موقف ركھتے ہيں اور علاقے كے دوسرے ممالك كے تعاون كے ساتھ بہت سي مشكلات كو حل كرسكتے ہيں