جمہوري اسلامي ايران كے صدر ڈاكٹر احمدي نژاد اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كے ساٹھويں اجلاس ميں شركت كے لئے ايك اعلي سطحي وفد كے ہمراہ نيويارك روانہ ہوگئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي كے دفتر كے سربراہ محمدي گلپائگاني، نائب صدر پرويز داودي اور ديگر وزراء اور مشاورين نے صدر احمدي نژاد كو ائير پورٹ پر خدا حافظ كيا اطلاعات كے مطابق ايران كي اعلي سلامتي كونسل كے سكريٹري علي لاريجاني ، وزير خارجہ منوچہر متكي ، وزارت خارجہ ميں يورپ اور امريكي امور كے نائب سعيد جليلي ، صدر كے مشير ہاشمي ثمرہ ، حكومت كے ترحمان زريبافان ، جوانوں كے امور ميں صدر كے مشير بذر باش پارليمنٹ كي قومي سلامتي كميشن كے اركان محمود محمدي ، الہام ، امين زادہ اور سركاري خبررساں ايجنسي ايرنا كے ڈائريكٹر خادم المل? نيويارك كے سفر ميں ڈاكٹر محمود احمدي نژاد كے ہمراہ ہيں صدر نے روانہ ہونے سے قبل اپنے 5 روزہ سفر كے اہداف اور مقاصد سے ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كو آگاہ كيا