مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے شہيد رجائي اور شہيد باہنر كي برسي كے موقع پر صدر اور كابينہ سے خطاب كرتے ہوئےفرماياكہ يہ دو بڑے عظيم شہيد حكام كے لئے بہترين الگو اور نمونہ ہيں اور اسلامي نظام كے تمام خدمت گزاروں سے كہا كہ وہ ان كے راستے پر گامزن رہ كرعوام كي بہترين خدمات سرانجام ديں اوراتحاد و انسجام كے ساتھ اپني ذمہ داريوں كو ادا كرنے كي كوشش اور جد و جہد كريں رہبر معظم نے ملك كے ارتقاء اور پيشرفت كے بارے ميں كہا كہ 20 سالہ منصوبہ كے اہداف كو مد نظر ركھتے ہوئے حكومت كو آگے بڑھنا ہے كيونكہ يہ منصوبہ ملك كي ترقي اور پيشرفت كے سلسلےميں اور عوام كي مشكلات برطرف كرنے كے لئے سنگ ميل كي حيثيت ركھتا ہے اورچار سال كي مدت ميں اتحاد و انسجام كے ساتھ نئي حكومت عوام كي بہترين خدمات انجام دے سكتي ہے اور اس سلسلے ميں ايك دن كو بھي ضائع نہيں كرنا چاہيے رہبر معظم نے فرمايا كہ عدالت معاشرے ميں برقرار كرنا حكومت كي سب سے بڑي ذمہ داري ہےاور عدالت برقرار كرنے ميں معنويت اور عقلانيت پر مكمل توجہ ركھني چاہيے عدالت قائم كرنے اور تبعيض ختم كرنے اور محروم طبقوں كے امور انجام دينے ميں كوئي اور امر ركاوٹ نہيں بننا چاہيے جس كي بنا پر عدالت اور تبعيض كمرنگ ہوجائے رہبر معظم نے سادہ زندگي كرنے پر تاكيد كي صدر اور وزراء نے نماز ظہر و عصر رہبر معظم كے معيت ميں ادا كي اور پھر دوپہر كا كھانا رہبر معظم كے ساتھ تناول كيا
اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2005 - 00:02
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے صدر اور كابينہ سے خطاب كرتے ہوئےفرماياكہ معاشرے ميں عدالت برقرار كرنا حكومت كي سب سے بڑي ذمہ داري ہےاور عدالت برقرار كرنے ميں معنويت اور عقلانيت پر مكمل توجہ ركھني چاہيے عدالت قائم كرنے اور تبعيض ختم كرنے اور محروم طبقوں كے امور انجام دينے ميں كوئي اور امر ركاوٹ نہيں بننا چاہيے جس كي بنا پر عدالت اور تبعيض كمرنگ ہوجائے