مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے سكريٹري جنرل كوفي عنان نے يورپي يونين اور ايران كے درميان مذاكرات جاري ركھنے كي ضرورت پر زور ديا ہے انہوں نے كہا كہ ايران اور يورپي تين ممالك كے درميان طولاني گفتگو كے بعد جو تعطل پيدا ہوگيا ہے اس كوختم كرنے كے لئےمذاكرات سلسلہ شروع ہونا چاہيے كوفي عنان نے كہا كہ ميں دونوں طرف ايسي علامتيں ديكھ رہا ہوں جو ايك مناسب حل پيدا كرنے كي تلاش ميں ہيں كوفي عنان نے كہا ہے كہ ايران كا ايٹمي مسئلہ جوہري توانائي كے ادارے ميں ہي حل ہونا چاہيے كوفي عنان نے كہا ہے كہ انہوں نے ايران كے صدر محمود احمدي نژاد سے ٹيلي فون پر بات كي ہے اور انہيں كہا ہے كہ وہ صبر تحمل كا مظاہرہ كريں ياد رہے كہ كوفي عنان كا بيان ايك ايسے وقت آيا ہے جب ايران نے يورپي يونين كي جنجال آفريني كے باوجود بدھ كے روز اصفہان كے جوہري پلانٹ ميں تمام سيلز كو جوہري ايجنسي كے انسپكٹروں كي موجودگي ميں كھول كر پلانٹ ميں يورينيم كي افزودگي كا كام شروع كر ديا ہےادھر ايٹمي توانائي كي جنرل كونسل كے اجلاس ميں شريك ايراني مذاكراتي وفد كے سربراہ نے كہا ہے كہ ايران كو جوہري ايندھن پيدا كرنے كا پورا حق ہےايران نے خبردار كيا ہے كہ اس كے جوہري پروگرام كے معاملے كو سلامتي كونسل لے جانا بہت بڑي غلطي ہوگي
اجراء کی تاریخ: 11 اگست 2005 - 18:01
اقوام متحدہ كے سكريٹري جنرل كوفي عنان نے ايران اوريورپي يونين كے تين ملكوں سے كہا ہےكہ وہ مذاكرات جاري ركھيں اور ايران كے جوہري پروگرام پر پيدا ہونے والے اختلاف كو ختم كريں