اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2025 - 18:35

امام خمینی نے اپنی تحریک کے آغاز اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ عالمی پیغام میں کہا تھا کہ خطے کے مسلمانوں کی آزادی بیرونی طاقتوں کو خطے سے نکال باہر کرنے اور بدامنی کی جڑ کاٹنے میں پنہاں ہے۔ شہید قاسم سلیمانی جو امام خمینی اور رہبر معظم کے مکتب کے شاگرد تھے اور بخوبی جانتے تھے کہ ایک ایسا گروہ خطے میں امن قائم کرسکتا ہے جو عدم استحکام کا باعث بننے والے عوامل پر غلبہ حاصل کرے اور بدامنی کی جڑوں کو کاٹ دے۔
شہید سلیمانی اولین عالمی فوجی کمانڈر تھے جس نے شام اور عراق کی حکومتوں کی درخواست پر خطرناک میدانوں میں قدم رکھا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خطے کے عوام میں اتحاد اور اتفاق پیدا کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک میں مقاومتی محاذ تشکیل دیا اور رضاکاروں کے ذریعے پورا انتظام اپنے ہاتھ میں لیا جس کے نتیجے میں مشرق وسطی میں امریکہ کو شکست ہوگئی۔

رہبر معظم کے فرمان کے مطابق شہید سلیمانی مقاومت کا بین الاقوامی چہرہ تھے۔ مہر خبررساں ایجنسی بین الاقوامی ڈیسک نے "امن کے کمانڈر" کے عنوان سے مضامین کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں مشرق وسطی اور دنیا میں امن کے قیام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔