متحدہ علماء فورم جی بی کے زیرِ اہتمام مجمع جہانی اہل البیت علیہم السّلام میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کے علماء اور طلاب کرام نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، متحدہ علماء فورم جی بی کے زیرِ اہتمام مجمع جہانی اہل البیت علیہم السّلام میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کے علماء اور طلاب کرام نے شرکت کی۔

تقریب کا اغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت حجت الاسلام سید جاوید الحسن بخاری نے حاصل کی، تلاوت کے بعد حجت الاسلام آقائے عاشق حسین محمدی نے منقبت پیش کی۔

تقریب سے حجۃ الاسلام باقر مقدسی اور تقریب کے مہمان خصوصی امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کیا اور آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی، دینی، فلاحی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔

پاکستان کے قومی ترانے کے نشر کے ساتھ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے سربراہ حجت الاسلام شیخ بشارت حسین زاہدی نے متحدہ علماء فورم جی بی کے نو منتخب صدر حجت الاسلام صادق حسین مناوری سے حلف لیا اور حجت الاسلام صادق حسین مناوری نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب کے اختتام پر حجۃ الاسلام باقر مقدسی کے دست مبارک سے سابق صدر حجت الاسلام غلام محمد شاکری کو متحدہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔

تقریب کے آخر میں متحدہ علماء فورم جی بی کے نئے صدر نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔