مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے اسٹریٹجک امور کے ماہر عبدالسلام سفیان نے ملک کی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکی F-18 لڑاکا طیارے کے شکار کو زبردست کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے کہا: یہ آپریشن یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کے آغاز کے وقت ایک پیشگی کارروائی تصور کیا جاتا ہے، جس کے دوران یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سفیان نے مزید کہا: یمن نے دشمن کے طیاروں کو اپنا راستہ بدلنے پر مجبور کیا اور وہ ہمارے ملک کی فضائی حدود سے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی پانیوں کی طرف بھاگ گئے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا: ملکی افواج ایک امریکی F-18 لڑاکا طیارے کو مار گرانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔"