مہر خبر رساں ايجنسي نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي فوج نے آج بدھ كو ايك بيانيہ ميں اعلان كيا ہے كہ عراق اور امريكي فوج كي تلعفر شہر ميں ايك مشتركہ كارروائي كے دوران 70 سے زيادہ دہشت گرد گرفتار كرلئے گئے ہيں اس بيانئے ميں مزيد كہا گيا ہے كہ عراقي اور امريكي فوج كي اس مشتركہ كارروائي كا گذشتہ مہينے 26 مئي كو عراق كے صوبہ نيوني كے جنوب مغرب ميں دہشت گردوں كے خلاف آغاز ہوا اور يہ كارروائي ابھي تك جاري ہے امريكي فوج نے اس بيان ميں كہا ہے كہ 73 مشتبہ افراد كو گرفتار كرنے كے علاوہ فوج نے اس علاقے ميں اسلحہ كے تين مخفي ٹھكانوں كو كشف اور منہدم كيا ہے شہر تلعفر بغداد سے 400 كلو ميٹر شمال ميں شام كي سرحد پر واقع ہے
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2005 - 13:45
عراقي اور امريكي فوجوں نے ايك مشتركہ كارروائي ميں 70 سے زيادہ مشتبہ افراد كو تلعفر شہر ميں پكڑ ليا ہے