مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایران میں عراق کے سفیر نصیر عبدالمحسن عبداللہ نے آج شام دامغان یونیورسٹی میں "مجاہدین دیار غربت" کی تکریم کے سلسلے میں منعقدہ نویں کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کا مقصد در اصل میرے عزیز دوست شہید امیر عبدالہیان کو خراج عقیدت اور عراقی قوم کی جانب سے سلام پیش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید امیر عبداللہیان کے ساتھ میرے گہرے تعلقات تھے، وہ واقعی ہمارے لیے رول ماڈل تھے، خاص طور پر سفارتی میدان میں سرگرم لوگوں کے لئے وہ اسوہ تھے۔ وہ ایک بااخلاق محنتی انسان تھے جس کی وجہ سے وہ مجاہدین کے لیے بھی ایک رول ماڈل تھے۔
ایران میں عراق کے سفیر نے کہا کہ میں نے شہید امیر عبداللہیان سے عوام کی گہری محبت کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔