مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ہوائی اڈوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عبرانی میڈیا نے بین گوریون ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔
قبل ازیں نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی تھی کہ لفتھانسا، سوئس، آسٹریا، ہندوستانی اور دو امریکی ایئر لائنز ڈیلٹا اور یونائیٹڈ نے تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
جمعرات کو تل ابیب کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
دوسری جانب اطالوی فضائی کمپنی ITA Airways نے اپنی ویب سائٹ پر 6 اگست تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔