مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔
پولنگ کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، تاہم ایران کی وزارت داخلہ نے 4 بار پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا، تاکہ تمام افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں۔
واضح رہے کہ ایران میں پولنگ کے دن اوقات میں اضافہ قانونی عمل ہے اور ماضی میں بھی پولنگ کے اوقات بڑھائے جاتے رہے ہیں۔
ایران میں 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ زبردست رہا، خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوان افراد نے بھی اپنا حق رائی دہے استعمال کیا۔
انتخاب کے موقع پر ایران بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جب کہ ملک میں 63 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ تر نتائج سامنے آجائیں گے۔
یاد رہے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے پیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں ۴ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ۲ امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں۔
الیکشن کے حوالے سے مکمل خبر کے لئے اس لنک پر کلک کریں
ایرانی صدر کے منصب کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پورمحمدی کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح ۸ بجے سے ہوا۔ صدارتی انتخاب میں ۶ کروڑ ۱۰ لاکھ سے زائد اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان ۲ روز کے اندر کیا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار ۵۰ فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔